ایسی کوئی دستاویزات نہیں جن سے ثابت ہوا نوازشریف ایون فیلڈپراپرٹیز ،نیلسن اورنیسکول کے بینی فیشل اونر ہیں،واجد ضیا کا دوران جرح اعتراف
سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی عدالت میں موجود ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیا پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ کیانوازشریف کی ملکیت کی کوئی دستاویزات پیش کیں؟،جے آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ نہیں ایسی دستاویزات ہمارے پاس نہیں اورنہ پیش کیں،ان کا کہناتھا کہ ایون فیلڈپراپرٹیز ،نیلسن اورنیسکول کی ملکیت تھیں۔
نوازشریف کے وکیل نے سوال کیا کہ کوئی ایسی دستاویزات ہیں جن سے نوازشریف بینی فیشل اونرثابت ہوں؟،واجد ضیا نے کہاکہ ایسی دستاویزات نہیں جن سے ثابت ہونوازشریف بینی فیشل اونرہیں۔
خواجہ حارث نے کہا کہ موزیک فونسیکانے کوئی ایسی معلومات دیں کہ نواز شریف ان کمپنیوں کے بینی فشل اونرہیں، جے آئی ٹی سربراہ نے کہاکہ ہم نے موزیک فونسیکا سے براہ راست کوئی خط و کتابت نہیں کی ،نہیں کوئی ایسی معلومات نہیں دی گئیں۔