اگر شوگر ہے تو بیشک…. احتساب عدالت میں واجد ضیاء نے پانی مانگا تو شریف خاندان کے وکیل نے کیا کہا

احتساب عدالت میں ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت میں واجد ضیا کے بیان پر جرح کے دوران پراسیکیوٹر نیب، شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث اور فاضل جج محمد بشیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

پراسیکیوٹر سردار مظفر نے اعتراض کرتے ہوئے شریف خاندان کے وکیل سے کہا گواہ کو پورا جواب دینے دیں۔ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جی بالکل دیں لیکن تفصیل میں نہ جائیں وقت ضائع ہوگا۔

خواجہ حارث کے سوال پر واجد ضیا نے کہا کہ مجھے پانی پینا ہے، فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ واجد ضیا کو شاید شوگر ہے پانی تو پینے دیں، اس پر خواجہ حارث نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ ”اوہو“ اگر شوگر ہے تو پھر تو چائے بھی لیں بے شک۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.