نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو بڑا عہدہ دئے جانے کا اعلان

پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بنائی جانیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔ انگریزی جریدے پاکستان ٹوڈے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ’ایف آئی اے ‘ کی درخواست پر وزارت داخلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک سمری بھجوائی ہے اور اس سلسلے میں اجازت مانگی ہے ، قانونی مراحل پورے ہونے کے بعد ایچ آر ڈویژن منظوری دے گا۔

یادرہے کہ عدالت عظمیٰ نے مئی 2017ءمیں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ اکیس کے آفیسر واجد ضیا کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایاتھاجو چھ ممبران پر مشتمل تھی ۔ اس جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی اولاد اور داماد کیخلاف تحقیقات کی تھیںاور رپورٹ فاضل عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر آگے جا کر نوازشریف کونااہلی اور پھر مقدمات کا سامنا کرنا پڑاجو تاحال جاری ہیں۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اب بھی نوازشریف کیخلاف مقدمات میں شہادتیں ریکارڈ کراچکے ہیں ۔ اس سے قبل وہ واجد ضیا امیگریشن میں ایڈیشنل ڈی جی رہ چکے ہیں جبکہ آئی بی اور موٹروے پولیس میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ ایف آئی اے کے اکنامک کرائمز ونگ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور 2022 میں ریٹائرہوناہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.