”کوشش کی تھی لیکن یہ دستاویزات نہیں ملے“عدالت میں واجد ضیا کا ایسا انکشاف کہ نوازشریف کی خوشی کی کوئی انتہانہ رہے گی

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے انکشاف کیا ہے کہ لندن فلیٹس نوازشریف کے قبضے میں رہنے کے دستاویزات نہیں ملے، ان کا کہناتھا کہ ہم نے دستاویزات اکٹھے کرنے کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے مسلسل دسویں روز بھی جے آئی ٹی کے سربراہ خواجہ حارث پر جرح کی۔دوران جرح واجد ضیا نے انکشاف کیا کہ لندن فلیٹس نوازشریف کے قبضے میں رہنے کے دستاویزات نہیں ملے،ان کا کہناتھا کہ ہم نے دستاویزات اکٹھے کرنے کی کوشش کی تھی۔

وکیل نوازشریف نے سوال کیا کہ کیا آپ کے علم میں آیاکہ جے آئی ٹی رکن بلال رسول میاں اظہرکے بھانجے ہیں؟،اس پر واجد ضیا نے کہا کہ تفتیش کے دوران نوٹس میں آیاکہ بلال رسول میاں اظہرکے بھانجے ہیں۔

خواجہ حارث نے سوال کیا کہ کیاآپ کے علم میں آیاکہ بلال رسول کی اہلیہ نے 2013میں(ق)لیگ سے الیکشن لڑا؟،جے آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتاکہ تفتیش کے دوران یہ چیزسامنے آئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.