پاک فوج کے بعد ایک اور ادارے نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے فنڈز کا اعلان

پاک فوج کے بعد واساکے افسران نے ڈیمز فنڈز میں ایک دن کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین واسازاہد عزیز نے کہا ہے کہ واسا افسران بھی ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،واساافسران بھی ڈیمز فنڈمیں اپنے حصہ ڈالیں گے ،انہوں نے کہا کہ گریڈ16 سے اوپر کے افسران ایک دن کی تنخواہ واسا ڈیمز فنڈ میں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فوری طور پر مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کا حکم جاری کرتے ہوئے عوام سے فنڈز دینے کی اپیل کی تھی جبکہ بارش کا سب سے پہلا قطرہ بنتے ہوئے چیف جسٹس نے اپنی جیب سے دس لاکھ روپے دین کا اعلان کیا جس کے بعد پاک فوج نے بھی ڈیم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسر دو دن جبکہ فوجی ایک دن کی تنخواہ فنڈز کیلئے دیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.