”جو لوگ اس بیماری کو ڈرامہ قرار دے رہے تھے ،شائد ایک دفعہ ۔۔۔“معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے تنقید کرنے والوں کو شرمندہ کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے ایسے میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر تنقید کرنے والوں کو بھی شرمندہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم بادامی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کی دعا کی ۔اس موقع پر اینکر پرسن نے کہا کہ وہ لوگ جو اس بیماری کو ڈرامہ قرار دے رہے تھے، شاید ایک دفعہ اظہار شرمندگی ہی کر دیں۔لیکن

مجھے حیرت نہیں ہوگی اگر وہ اب کہیں گے۔۔یہ تو پہلے ہی فوت کو گئی تھیں۔۔اتنے دنوں سے موت چھپا کر ڈرامہ کیا جا رہا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ معذرت اس طرز کی ٹویٹس میرا مزاج نہیں لیکن کیا ہم تنقید کرتے ہوے صرف اتنا امتیاز بھی نہیں کرسکتے کہ کسی کی بیماری پر اس کو بخش دیں۔ہم اتنے سنگدل کیسے ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف انہیں لندن میں ملنے کے لیے جاتے تھے جس پر ناقدین نے سخت تنقید کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو بھی بہانہ قرار دیا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.