وسیم اکرم نے سماجی کاموں پر اپنی اہلیہ کو قابل فخر قرار دے دیا
معروف کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور فریڈ ہالوز کی پاکستانی ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنے والی عالمی این جی او فریڈ ہالوز کی پاکستانی سفیر بننے پر اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنیرا میرا اور تمام پاکستانیوں کا ’فخر‘ بن گئی ہیں۔
You make me and all of Pakistan very proud. Congratulations @iamshaniera for being named the Pakistani Ambassador for @FredHollows and for all that you do for the people of Pakistan. Thank you for loving my country as much as you love me. https://t.co/DqBncmktPK
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 1, 2019
ان خیالات کا اظہار وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلیہ شنیرا اکرم کی ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ شنیرا اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بینائی لوٹانے سے بڑا کوئی بھی تحفہ نہیں ہوسکتا، بصارتوں سے محروم لوگوں کے لیے چیچہ وطنی میں فریڈ ہالوز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے اور اب اسی ادارے کی اپنے پاکستان کی گلوبل ایمبیسیڈر بن گئی ہوں۔
Nothing is more beautiful than giving the gift of sight! Working with the incredible @FredHollows foundation in Chichawatni Punjab who have spent the last 20 year restoring sight of the people of Pakistan. I am honoured to be named the first Global Ambassaor for my Pakistan 🇵🇰🇦🇺 pic.twitter.com/4obUj9gkf6
— Shaniera Akram (@iamShaniera) December 1, 2019
واضح رہے کہ شنیرا اکرم جہاں اپنے شوہر کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آتی ہیں وہیں سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ وہ بصارت سے محروم غریب اور بے آسرا مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے والے ادارے فریڈ ہالوز کے ساتھ منسلک ہیں اور نواحی علاقوں میں کام کرتی ہیں۔