پی ٹی آئی میں شمولیت، سوئنگ کے سلطان نے بالاخرچپ کا روزہ توڑ دیا، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مایہ ناز سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور کپتان وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں صرف اپنے سابق کپتان عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں مگر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا ہوں۔سابق

کپتان نے خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ عمران خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے مجھے اپنے وقت کے ٹاپ بیٹسمینوں کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ کیا،میں نے ہمیشہ ہی ان کے مشورے غور سے سنے۔ میں اپریل میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کیلیے فنڈز جمع کرنے آسٹریلیا جاؤں گا۔یاد رہے کہ کچھ میڈیا ذرائع میں کہا گیا تھا کہ وسیم اکرم نے سابق کپتان عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔جس کے بعد وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.