ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں- مظاہرین کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟ وزیر داخلہ نے بتا دیا
وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ معاملے کومذاکرات سے حل کرلیں گے اور مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ اللہ کے محبوب ﷺ اپنی امت کے لیے روئے ہیں، انہوں نے غیروں کوگلے لگایا، اگر گستاخی ثابت نہ ہو تو ہمیں خوش ہونا چاہیے، ہم سب کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں، حکومت کی اس معاملے پراپوزیشن سے مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم کو بھی مسلسل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈر، سول، ملٹری، مدارس، خانقاہوں ہرجگہ سے مثبت پیغامات آرہے ہیں، انشاءاللہ جمعہ کا بابرکت دن خیرسے گزرے گا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ہمیں طاقت کا استعمال نہیں کرنا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، معاملے کو مذاکرات سے حل کرلیں گے لیکن جلاو¿ گھیراو¿ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔