فواد چوہدری کی چھٹی، اطلاعات و نشریات کا قلمدان کس خاتون کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا؟

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات و نشریات بنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ غلام سرور خان اور عامر محمود کیانی سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات و نشریات سے ہٹا کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر لگایا جاسکتا ہے۔ ایکسپریس ٹی وی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.