وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان ۔۔۔۔۔لاہور سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان متوقع ہے ۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ممبران کی تعداد مکمل کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے،
29آزاد ارکان میں سے 25ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں،اجلاس میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد ارکان بھی شریک ہوں گے ۔امید کی جارہی ہے کہ اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے نام کا اعلان کریں گے جبکہ سپیکراورڈپٹی سپیکر کے ناموں کا فیصلہ بھی ہوگا۔ عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قانون سازی اور عوامی اہداف کے حوالے سے خطاب کریں گے ۔ جبکہ دوسری جانب نامزد وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے جاری انکوائری
میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے ۔ پارٹی کے صوبائی پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں نامزد وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے نکلے ہیں۔مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی، پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں کافی کام کرنا ہے ۔5 سال میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر یہ تبدیلی نہیں آسکتی۔ موجودہ حالات میں کسی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا۔ قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے ۔ اقتدار ذات کیلئے نہیں لوگوں کی خدمت کیلئے ہے ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے ۔ دل میں خوف خدا رکھ کر شب و روز کام کریں جبکہ مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں اورتمام منتخب ممبران احتیاط سے حکومت کے معاملات چلائیں۔
پشاورمیں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامزید کہنا تھا کہ ماضی میں جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا تاہم ہم حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں لہذ اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہوگا اس کیلئے بہت سوچ بچار کرنا ہوگی۔ جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے جبکہ انسان کوشش کرے تو سب کچھ ہوسکتا ہے میں اس کی بڑی مثال ہوں۔عمران خان نے کہا کہ خرچے کم کرنا ہوں گے ۔ کمیٹی بنائیں گے تاکہ وزیراعظم، صدر اور وزیروں کے خرچے کم کریں۔ 50 فیصد
پاکستانی 2 وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ، ملک میں غربت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کیسے بنی، صرف 11 سال میں رومی سلطنت کو شکست ہوئی۔ جنگ یرموک میں 13 سال میں فارس کو شکست دی۔ 7 سو سال تک مسلمان دنیا کی عظیم قوم رہے ۔مدینہ کی ریاست نے قانون کی بالادستی قائم کی اور فلاحی ریاست قائم ہوئی۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے ، اقتدار ذات کیلئے نہیں لوگوں کی خدمت کرنی ہے ۔خیبرپختونخوا میں مزید کام کرنا ہے ۔ بلدیات میں مزید اصلاحات لانی ہیں۔ پولیس اور تعلیم میں مزید کام کرنا ہے ۔ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔ غیر ضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام کی ترقی پر استعمال کریں گے ۔ (س)