وزیراعلیٰ پنجاب کےداماد علی عمران کی نیب میں پیشی،2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے دوران کون سے ناقابل یقین انکشافات ہو ئے ؟اندر کی خبر آ گئی
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نے بھی نیب کے شکنجے میں آ چکے ہیں اور انہوں نے ابنیب میں بیان بھی ریکارڈ کروادیا، نیب حکام کی جانب سے علی عمران سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہورکے طلب کرنے پرآج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے
داماد علی عمران نیب میں پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ اگر علی عمران سے مطمئن نہ ہوئے تودوبارہ طلب کیا جا سکتا۔ علی عمران پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔علی عمران پرصاف پانی پراجیکٹ کی کرپشن میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ نیب نے علی عمران سے آمدن سے زائد اثاثوں بارے انکوائری کی۔ علی عمران نیب میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد
روانہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو کی کارروائیوں کے خلاف سیکریٹری بلدیات سندھ نے احتجاجاً کام بند کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب کی کارروائی قانون کے خلاف ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب نے محکمہ بلدیات کے ذاتی سیکریٹری رمضان سولنگی کے گھر چار روز قبل چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں کرنسی نوٹ، سونا اور پرائز بانڈ سمیت دیگر قیمتی اشیاء برآمد
کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے محکمہ بلدیات سندھ میں کارروائی کی جس کے دوران سیکریٹری بلدیات کی اُن سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے احتجاجاً کام روک دیا۔سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان نے چیف سیکریٹری سندھ کو فون کر کے نیب کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں خلاف قانون قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کی کارروائیاں قانون کی خلاف ورزی ہے، 17 گریڈ کا نیب افسر 20 گریڈ کے افسر سے بدتمیزی کررہا ہے۔