’’ میں جانتا ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے عمران خان نے کس کا نام فائنل کیا ہے ، اور وہ نام ۔۔۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید کے انکشاف نے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچا دی

شیخ رشید نے انجشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نےوزیر اعلٰی پنجاب کا نام فائنل کر لیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے شیخ رشید سے شہباز شریف کی سیاست کے بارے میں پوچھا تو شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف کی سیاست کو زیادہ دیر نہیں

دیکھ رہا ۔ن لیگ کی سیاست کا محور صرف مریم نواز ہوں گی ۔مریم نواز کبھی بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنے دے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا وزیر اعلٰی ن لیگ کی بجائے پی ٹی آئی سے ہو گا ۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا نام بھی فائنل کر لیا گیا ہے ۔مجھے نام معلوم ہے لیکن میں ابھی نہیں بتاؤں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان وقت کی ضرورت ہے،اپوزیشن اپنے

مسائل پرازسرنوغورکرے۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ ابھی عمران خان نے حلف نہیں اٹھا یا تو ن لیگ والے متحدہ اپوزیشن بن گئے ، خان صاحب حلف اٹھائیں گے تو ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گامگر کپتان راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، الٹا جمہوریت کو نقصان ہوگا، وہ عام آدمی کی تقدیربدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف سوچتے تھے کہ وہ جیل جائیں گے توووٹوں کے

ڈبے بھرجائیں گے، ان کے جیل میں جانے سے ہمالیہ تک روئے گا لیکن ایک ٹائر تک نہیں جلا جبکہ پی ٹی آئی نے تن تنہا حکومت کو 2صوبوں میں شکست دے دی ۔اپوزیشن اورہوتی ہے اورحکمرانی اورہوتی ہے،میں خود بلاول کوملنے جاسکتا ہوں،
اسحاق ڈارسمیت کئی سلطانی گواہ بنیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے ان سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی تو شیخ رشید جذباتی ہو گئے اور دونوں انگلیوں سے انگوٹھیاں اتار کر

صحافی کو پیش کر دیں ۔شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بعد اب آپ نے دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہن لی ہے ؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھیاں اتاریں اور صحافی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے پندرہ سو روپے کی نیئر کی دکان سے لی ہیں لیکن آپ مجھے ان دونوں کا تین ہزار روپے دیدیں اور دونوں ہی لے جائیں ۔“ شیخ رشید کے اس جواب

پر ہر کوئی قہقہ لگا کر ہنس پڑا ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف سوچتے تھے کہ وہ جیل جائیں گے توووٹوں کے ڈبے بھرجائیں گے،عمران خان حلف اٹھائیں گے تون لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا،پی ٹی آئی نے تن تنہا دوصوبوں میں آپ کوشکست دی،عمران خان عام آدمی کی تقدیربدلنا چاہتے ہیں،عمران کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنےسے اپوزیشن کو فائدہ نہیں ہوگا،جمہوریت کونقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیرکوکابینہ کا فیصلہ ہوجائے گا، اپوزیشن اورہوتی ہےاورحکمرانی اورہوتی ہے،میں خود بلاول کوملنے جاسکتا ہوں،عمران خان وقت کی ضرورت ہے،اپوزیشن اپنے مسائل پرازسرنوغورکرے۔(ش۔ز۔م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.