وزیراعلیٰ پنجاب کی بہن کی طبیعت خراب ، ان کیلئے سروسزہسپتال میں کیا انتظام کیا گیا ہے ؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی بہن لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئی ہیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کا ڈاکٹروں کو جاری کیے جانے والا خصوصی ہدایت نامہ بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ سروس ہسپتال نے میڈیکل یونٹ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہمشیرہ کو وی وی آئی پی ایک نمبر میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر داخل کیا گیاہے اس لیے تمام لوگ ترجیحی بنیاد پر اس کا دورہ کریں ۔

دوسری جانب مقامی اخبار جنگ نیوز کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی رشتہ دار کوآپریشن کرکےوی وی آئی پی کمرہ نمبر1 میں منتقل کیاگیا۔ان کو24ستمبر کو سروس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سرجن پرنسپل محمود ایاز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی عزیزہ کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا

ہے،وزیراعلیٰ کی عزیزہ ہمارے ڈاکٹرشعیب بزدارکی بھی رشتے دارہیں اور اسی لئے ان کو وی وی آئی پی کمرے میں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہسپتال کے دورے میں اپنی عزیزہ کی عیادت کی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.