پروٹوکول وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسا دھماکے دار اعلان کردیا کہ سن کر عمران خان بھی انہیں داد دینگے
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آدھا پروٹوکول استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم پروٹوکو ل کی زیادہ گاڑیاں نہیں لیں گے بلکہ صرف آدھا پروٹوکول لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا 16، 16 گاڑیاں ہمارے پروٹوکول میں دیکھتا ہے جبکہ اس میں چند گاڑیاں نجی بھی ہوتی ہیں
۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آدھا پروٹوکول لینا ہماری مجبور ہے، ہم پروٹوکول کے خلاف ہیں مگر سیکیورٹی کی وجہ سے لینا پڑتا ہے۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بننا ہے لیکن یہ کب بنے گا، اس حوالے سے ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے کمیٹی بن گئی ہے، اب یہ کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی اپنا کام نمٹائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے کیے ججز،
بیوروکریٹس، وکلا اور صحافیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نجی جہاز میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور خبروں میں بھی جگہ بنائی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرٹوکول کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور میاں چنوں میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کے بعد حکومت بناتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاوس کی گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔`1