وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی ملاقات ۔۔۔ عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا ، شریفوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ،، اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے،، ملاقات میں نیب کیسز اور احتساب کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں چیئرمین نیب اور وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ،، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو میں جاری ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی،، اس دوران نئے ڈپٹی چیئرمین نیب اور نئے نیب پراسیکیوٹرز کی بھرتی سمیت نئے

نیب قانون کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی،، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی،، ملاقات میں کیسز کی نوعیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ،، یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سدر شہباز شریف اج کل نیب کے زیر حراست ہین،، اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نیب کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ،، تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کا یہ ایجنڈا ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے ،،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.