وزیراعظم اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات کے بعد پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی اہم ملاقات کے بعد پاک فوج نے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج شام کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج شام کو 4بجکر 10منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے جن میں قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ملک میں جاری آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریف کیا جائے گا ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بریفنگ کے بعد سوال جواب کے سیشن میں صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اس اہم ملاقات کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان اچانک ملاقات اس وقت ہوئی جب وزیراعظم رات کو بغیر پرٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور وہاں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔اس ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد میں چہ میگوئیاں جاری ہیں ۔اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو نظریاتی کہنے والے نواز شریف کے کہنے پر وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد نواز شریف کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو گیا اور جو لیگی رہنما کہتے تھے کہ ہمارا بیانیہ تیزی کے ساتھ عوام میں پھیل رہا ہے اب وہ بھی چپ ہو جائیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.