وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے قرآن کریم کی جن آیات کی تلاوت کی گئی ان کاترجمہ جان کر آپ کا ایمان بھی آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے گا
وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب سے واپسی کے بعد قوم سے خطاب شروع ہو چکا ہے،وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے سورت الم نشرح کی تلاوت کی گئی اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب سے واپسی کے بعد خطاب شروع ہو چکا ہے ،وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور تلاوت کلام پاک کے لئے 30ویں پارے کی سورت الم نشرح کا انتخاب کیا گیا جس کا ترجمہ یہ ہے ۔’’ میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔اﷲ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔ کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا۔اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا۔جس نے آپ
کی کمر جھکا دی تھی۔اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا۔پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجیے۔اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے۔