’’پاکستان کو پہلا پکا اور سچا مسلمان سربراہ مل گیا ‘‘ ستمبر اور اکتوبر میںوزیر اعظم عمران خان کے کچن کا بِل کتنا آیا اور وہ بھی سرکاری خزانے کی بجائے کس نے اپنی جیب سے ادا کیا ؟
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ دوسرے صوبائی وزراء اعلیٰ، گورنرزکے جہاز کے استعمال کی تحقیقات بھی کی جائیں گی، موجودہ وزیراعظم نے گھر کے پردے 2 لاکھ 33 ہزارسے تبدیل کروائے، ستمبرمیں 66 ہزار روپے اور اکتوبرمیں 29 ہزار روپے کچن کا بل بھی جیب سے دیا، بنی گالا میں بھی وزیراعظم نے بلیوبک کے مطابق فیسنگ بھی کروائی ہے، وہاں ہیلی پیڈ پہلے ہی موجود ہے، وزیراعظم نے بنی گالہ میں بھی تمام اخراجات جیب سے کیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم
وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کا نیب کے پاس ریفرنس بھجوا رہے ہیں، ہم نیب کا کام نہیں کررہے ہیں، ہم نے تو کیس کے بارے میں بتایا ہے۔ ہم نے شہبازشریف اور وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کی تحقیق کرلی ہے ، مزید تحقیق کیلئے کیس نیب کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر کسی سرکاری تقریب میں جاتے ہیں توسرکاری دورہ ہوگا اور اگر انہوں نے صرف پارٹی کا اجلاس کیا ہے تو سرکاری دورہ نہیں ہوگا۔ نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا نام اس لیے بھیجا کہ وہ سرکاری
یا حکومتی عہدہ نہیں رکھتیں۔انہوں نے ایک سوال ”جہاز کے بارے میں ملٹری سیکرٹری اجازت دیتا ہے کہ جہاز کہاں جائے گا؟، کیا کسی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا ہے؟“دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ یا گورنر بارے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ تاہم ابھی شہباز شریف کا نام ہی سرفہرست ہے۔ موجودہ وزیراعظم کے گھر پر ایک بھی پیسا خزانے سے نہیں لگا۔وزیراعظم نے گھر کے پردے تبدیل کروائے جس کا2 لاکھ 33 ہزار بل جیب سے دیا۔
ستمبرمیں 66 ہزار روپے ان کے کچن کا بل اور اکتوبر کا بل 29 ہزار تھا یہ بھی انہوں نے جیب سے دیا۔تمام چیزیں عمران خان کے خرچے پر کی گئی ہیں۔ جبکہ سابق وزیراعظم نے 8 کیمپ آفس بنائے ہوئے تھے۔انہوں نے علیمہ خان کو این آراو دینے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ سوال آپ علیمہ خان سے پوچھ سکتے ہیں۔علیمہ خان کو حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا۔ واضح رہے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں بے نامی دار پراپڑٹی نکلی ہے۔جس پرعلیمہ خان
نے صاف انکار کیا کہ ان کی جائیداد نہیں ہے۔ تاہم علیمہ خان نے اپنی جائیداد میں 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔ علیمہ خان کے اس اقدام پراپوزیشن نے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے نزدیک علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجا جائے ملک میں دوقانون نہیں چلنے دیں گے۔