وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف سے اہم ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ آج اسد عمر نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے کر کابینہ میں ردو بدل کا اعلان کیا جس کے بعد سے میڈ یا پر مختلف وزراءکے استعفو ں اور بعض کے قلمدان کی تبدیلیوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان سے بھی ناقص کارکردگی پر وزارت سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے ۔