”وزیراعظم کی نیوز کانفرنس کا ڈیٹا صرف اس شخص کے پاس ہے اور۔۔۔“ کس اعلیٰ حکومتی شخصیت نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی ڈی وی ڈیز قبضے میں لے کر کیمرہ ریکارڈنگ ڈیلیٹ کروا دی؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے ہنگامہ برپا کر دیا”وزیراعظم کی نیوز کانفرنس کا ڈیٹا صرف اس شخص کے پاس ہے اور۔۔۔“ کس اعلیٰ حکومتی شخصیت نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی ڈی وی ڈیز قبضے میں لے کر کیمرہ ریکارڈنگ ڈیلیٹ کروا دی؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے ہنگامہ برپا کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد قومی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیہ میں نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پریس کانفرنس کی خبر سامنے آئی لیکن پاکستانی اس وقت حیرت میں مبتلا ہو گئے جب ان کی پریس کانفرنس کسی بھی ٹی وی چینل حتیٰ کہ سرکاری ٹی وی چینل پر بھی نشر نہ کی گئی جس کے بعد کئی سوالات جنم لینے لگے لیکن اب تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی نگرانی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پی ٹی وی کے عملے کو وزیراعظم آفس میں روک لیا گیا۔

عملے سے ان کی پریس کانفرنس کی ڈی وی ڈیز تیار کروائیں جس کے بعد کیمرے سے ریکارڈنگ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈی وی ڈیز قبضے میں لینے کے بعد پی ٹی وی کے عملے کو جانے کی اجازت دی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.