”میرا یہ سب سے بڑا وعدہ ہے کہ ہم۔۔۔“ وزیراعظم نے تاریخی خطاب میں پوری قوم کی عزت رکھ لی، ایسا اعلان کر دیا کہ امریکہ کے پسینے چھوٹ جائیں گے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور میرا سب سے بڑا وعدہ ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں کبھی شریک نہیں ہو گے، ہم اپنے لوگوں کیلئے کھڑے ہیں اور خارجہ پالیسی بھی وہی بنے گی تو پاکستان کی بہتری کیلئے ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیوز دیکھیں اور اس جنگ کا جنرل باجوہ نے بھی اپنی تقریر میں ذکر کیا، میں
اس جنگ کا حصہ بننے کے خلاف تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں لڑے اور میرا سب سے وعدہ ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں کبھی شرکت نہیں کرے گا۔ ہم اپنے لوگوں کیلئے کھڑے ہیں اور خارجہ پالیسی بھی وہی بنے گی جو ہمارے پاکستان کی بہتری کیلئے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جب جنگ ہوئی اور اس کے بعد ہمارا ملک جس امتحان سے گزرا، جس طرح کی دہشت گردی ہوئی اور ہماری فوج اور بالخصوص انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جو کردار ادا کیا، اس کی مثال نہیں ملتی، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا میں اور کتنی فوجیں اس طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔
مجھے جب وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی تو میں نے جی ایچ کیو کے اندر چھ گھنٹے کی بریفنگ لی، پھر میں نے نیول اور ائیرچیف سے بھی بریفنگ لی اور اس نتیجے پر پہنچا کہ اس وقت ملک میں جو واحد ادارہ چل رہا ہے وہ ہماری فوج ہے جس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے اور میرٹ سسٹم ہے۔