وزیر اعظم نے 21روز میں قوم کو بڑی خوشخبر ی سنانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ جنرل باجوہ کو توسیع دینے سے متعلق نہیں ہوچا ، آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلئے اچھی خبرآئے گی،کالعدم تنظیموں کوبرداشت نہیں کیا جا سکتا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے ہیں ، ان کو وقت ملنا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نومبربہت دورہے،جنرل باجوہ کوتوسیع دینے سے متعلق نہیں سوچا،کالعدم تنظیموں کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا،نیاکےساتھ مل کرچلناہوگا، پہلے شریف خاندان شورمچارہاتھا،اب زرداری خاندان شورمچارہاہے، حکومت کانیب پرکوئی دباو¿نہیں، ہرکیس کھولنے کے بجائے نیب کومخصوص مقدمات پرتوجہ دینی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے آئے ہیں انہیں وقت ملناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھے 22لاکھ روپےپرنوٹس بھیجا،

شہبازشریف نے سرکاری جہازاستعمال کرکے 35کروڑروپے اڑادیے،ملک پر30ہزارکروڑروپے کاقرض چڑھانےوالے قومی مجرم ہیں، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے،پاکستان کوتیاررہناچاہیے، نریندرمودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے ہمیں تیاررہناچاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کابڑامسئلہ دیوالیہ ہونے سے بچاناتھا، آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلئے اچھی خبرآئے گی ، آئی ایم ایف کی شرائط شروع میں سخت تھیں اب حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت سنبھالی تو سب سے بڑاچیلنج ملکی معیشت تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.