اسلام آباد: وزیراعظم کے سٹاف کی صحافیوں سے بد تمیزی، موبائل چھین لیے گئے، وجہ کیابنی؟ تازہ ترین خبر آگئی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔سیکیورٹی سٹاف نے پارلیمانی اجلاس کی ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل فون چھین لیا اور صحافیوں کو کمیٹی 2روم میں روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کی زیرصدارت ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔جس میں آئندہ کی صورتحال اور قومی اسمبلی میں لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔وزیراعظم نے نواز شریف کے حالیہ بیان کے سے پید اہونے والی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔سیکیورٹی سٹاف کی جانب سے صحافیوں کو کمیٹی 2روم میں روک دیا اور ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل فون بھی چھین لیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس کے تفتیشی افسرانسپکٹرزاہد نے دیدہ

دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو سرجانی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی لڑکیوں کے کیس سے متعلق کوریج سے روک دیا اورصحافیوں کے احتجاج پر نجی ٹی وی کے رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔متاثرہ صحافی نے آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے انسپکٹر زاہد کے رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کراچی کی مقامی عدالت میں سرجانی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی لڑکیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت کے احاطے میں جب صحافیوں نے تفتیشی

افسر انسپکٹر زاہد نے کیس سے متعلق تفصیلات معلومکرنے کی کوشش کی تو وہ طیش میں آگئے اور صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ میں یہاں کسی کو کوریج نہیں کرنے دوں گا ۔ انسپکٹر زاہد نے نجی ٹی وی کے رپورٹر احسان الحق کو دھکادیا ‘ مغلظات بکیں اورجان سے مارنے کی دھمکی دی ،جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ۔متاثرہ صحافی نے آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسپکٹر زاہد کے رویے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے ۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.