وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ،زخمی وزیر داخلہ کی چونکا دینے والی انٹری
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کے دوران ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر پر غور کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاو¿ں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔