وزیر مملکت کا مبینہ خط، غلط اُردو کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا
سوشل میڈیا پرر وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کی ایک مبین تحریر وائرل ہورہی ہے ۔ اس تحریر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ خط مبینہ طور پر پارٹی قیادت کو لکھا گیا ہے ۔ وزیر مملکت نے تحریر کیا کہ اطلاع عرض
ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں صرف اور صرف این اے 108 سے الیکشن لڑوں گا، کچھ مہربان نے مجھے سینیٹر بنا کر میری وی سیٹ جو 1997ء سے پارٹی نے مجھے دی ہےمجھ سے لینا چاہتے ہیں۔ان کے لیے عرض ہےکہ اگر اللہ تعالیٰ نے زندگی دی تو میں 2024ء میں ضرور سینیٹر بنوں گا، شکریہ رانا محمد افضل خان۔ وزیر مملکت برائے خزانہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت پاکستان۔۔ اس
تحریر میں اُردو کی اتنی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے یہ تحریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جب کسی کو بھی اُٹھا کر وزیر بنا دیا جائے تو یہی نتائج سامنے آئیں گے۔کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ وزیر مملکت برائے خزانہ نے یہ خود نہیں لکھا بلکہ اپنے کسی پڑھے لکھے پارٹی کارکن سے لکھوایا ہے۔ صارفین نے کہا کہ اُردو ہماری قومی زبان ہونے
کے ساتھ ساتھ ہماری سرکاری زبان بھی ہے ، اور اس زبان میں ایک سرکاری وزیر کی اس قسم کی بنیادی غلطیاں ہمارے لیے باعث شرم ہیں کہ ہمارے حکمران ایسے ہیں جن کو اُردو تک صحیح سے لکھنی نہیں آتی