ویب سائٹ کی دنیا بنانے والے نے مستقبل کے بارے میں انتہائی خطرناک پیشنگوئی کردی

انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کی دنیا بسانے والے سر ٹم برنرز لی نے مستقبل کے بارے میں ایسی خطرناک پیش گوئی کر دی ہے کہ سن کر ہی آدمی وحشت زدہ رہ جائے۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ٹم برنرز نے کہا ہے کہ اگر انٹرنیٹ اور ویب سائٹ کی دنیا محفوظ ہاتھوں میں نہ رہی تو انسان کی بقاءخطرے میں پڑ جائے گی۔ایک ایسی ڈیجیٹل دنیا قائم ہو جائے گی جہاں عام انسان ہر حوالے سے استحصال کا شکار ہوں گے اور ان کی گردنیں چند لوگوں کے نوکیلے پنچوں میں جکڑی جائیں گی۔

سر ٹم برنرز نے اس خوفناک مستقبل سے بچنے کا ایک پلان بھی بتایا ہے۔ انہوں نے کچھ ایسے معیارات معین کیے ہیں جن پر کچھ اچھی انٹرنیٹ کمپنیوں کوکاربند رہنا ہو گا تاکہ انٹرنیٹ کو وہ استحصالی دنیا بننے سے روکا جا سکے جس کا شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ اس وقت مختلف ممالک کے الیکشن ہوں یا دنیا کے لوگوں کی پرائیویسی، ہر چیز داﺅ پر لگ چکی ہے اور اس حوالے سے کہانی پہلے ہی منظرعام پر آ چکی ہیں۔

’ورلڈ وائیڈ ویب فاﺅنڈیشن‘ کے بانی سر ٹم برنرز نے اس پلان کو ’کنٹریکٹ فار دی ویب‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کی حکومتوں، کمپنیوں اور شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویب محفوظ، مفت اور ہر شخص کے لیے دستیاب ہو۔ویب کی طاقت کو لوگوں کی زندگیاں سدھارنے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے استعمال کیا جائے، نہ کہ لوگوں کا استحصال کرنے کے لیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ویب کا غلط استعمال نہ روکا تو اس کے نتائج انتہائی بھیانک ہوں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.