واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے ’خطرناک‘ خبر آ گئی، صارفین کی کون سی اہم ترین چیز خود بخود اور اچانک ہی غائب ہونے لگی؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

سماجی رابطوں کی سب سے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی بات چیت(چیٹ) پراسرار طور غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پوری دنیا سے لوگ اس کی شکایت کرنے کے علاوہ تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں کیونکہ کمپنی نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ ان کی ’چیٹ ہسٹری‘ از خود غائب ہو رہی ہے جسے تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود ریکور نہیں کیا جا سکا۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب اس نے صبح واٹس ایپ میں اپنا ’ان باکس‘ دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔

صارف کے مطابق ممکنہ کوششوں کے باوجود بھی جب چیٹ واپس نہ آ سکی تو تقریباً 25 ای میلز کر کے واٹس ایپ کو آگاہ کیا مگر کوئی ازالہ نہیں کیا گیا اور کمپنی کی جانب سے کوئی جواب ہی نہیں ملا۔ صارفین نے چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسے پریشان کن قرار دیا جن کا کہنا ہے کہ اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.