وائی فائی کے سگنل کی رفتار بڑھانے کے چند آسان طریقے

وائی فائی کے سگنل کی رفتار بڑھانے کے کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن سے نہ صرف سگنل کی وسعت بڑھ سکتی ہے بلکہ گھر میں کسی بھی جگہ سے بہ آسانی استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

آج کل کے دور میں جہاں وائی فائی کی بدولت ہم ہر جگہ اور آسانی سے کام کرسکتے ہیں وہیں انٹرنیٹ کی رفتار کی وجہ سے اکثر افراد اپنے کام نہ ہونے کے باعث پریشان بلکہ شدید کوفت کا شکار بھی ہوجاتے ہیں کیوں کہ وائی فائی موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ تاہم کچھ طریقے ایسے ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

انٹینا کی درست سمت

اگر آپ کے راؤٹر میں دو بیرونی انٹینا ہیں تو سب سے پہلے اُن میں سے ایک سمت اوپر کی جانب اور دوسرے کی سمت بائیں جانب افقی طور پر جھکا کر رکھیے کیوں کہ اس سے سگنل استعمال ہونے والی جگہ پر پہنچ سکیں گے۔

کھلی جگہ پر رکھنا

راؤٹر کو پانی، دھول، گرجانے یا ٹوٹنے سے بچانے کےلیےآپ اسے کسی کیبنٹ یا بند جگہ رکھ سکتے ہیں تاہم اس عمل سے راؤٹر کے سگنل کمزور ہوجاتے ہیں کیوں کہ بند جگہ کی وجہ اس کے سگنل لکڑی میں جذب ہوجاتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ راؤٹر کو زیادہ سے زیادہ کھلی جگہ پر رکھا جائے تاکہ انٹرنیٹ کی مناسب اسپیڈ آپ کو مل سکے گی۔

فرش پر نہ رکھیں

گھروں میں استعمال ہونے والے راؤٹر کو خصوصی طور پر فرش پر رکھنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ ان راؤٹرز کو اس طرز سے بنایا جاتا ہے کہ ان کے سگنلز اوپر سے نیچے کی جانب سے سفر کرسکیں۔ لیکن جب ان راؤٹرز کو نیچے فرش پر رکھ دیا جاتا ہے تو ان کے سگنل اوپر جانے کے بجائے نیچے ہی رہتے ہیں لہذا اسے ہمیشہ اوپری جگہ پر رکھا جائے۔

الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا

اکثر گھروں میں راؤٹر کو کمپیوٹر، ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے ساتھ رکھ دیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے وائی فائی کی رفتار تیز ہوجائے گی جب کہ حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیں کیوں کہ یہ برقی ڈیوائسز راؤٹر کے سگنل کو متاثر کرتی ہیں۔

صحیح جگہ پر راؤٹر کو رکھنا

راؤٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کے درمیان ہوتا ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پرکیوں کہ گھر کے درمیان والے کمرے میں راؤٹرکو رکھنے سے گھر کے باقی کمروں میں سگنل کی رسائی ممکن ہوتی ہے۔

ایلومینم فوائل

وائی فائی راؤٹر کے سگنل کمزور ہوں تو انہیں طاقتور اور مضبوط بنانے کےلیے راؤٹر کے انٹینا پر ایک عدد دھاتی پنی (فوائل) مثلاً ایلومینم فوائل (کسی ٹوپی کی طرح) لپیٹ دیجیے کیوں کہ وائی فائی راؤٹر سے نکلنے والے وائرلیس سگنل جب دھاتی پنی میں پہنچتے ہیں تو اس میں برقی مقناطیسی گمگ (الیکٹرومیگنیٹک ریزونینس) کا عمل واقع ہوتا ہے جس کے نتیجے میں عام وائرلیس سگنل کی طاقت معمول سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.