وہ علاقہ جو ہمیشہ کے لئے دنیا کے نقشے سے غائب ہوگیا اور کسی کو پتہ بھی نہ چلا

جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب واقع ایک جزیرے کی جانب مدتوں سے کوئی نہیں گیا تھا لیکن اب بالآخر کوئی گیا ہی ہے تو جزیرہ وہاں نہیں ہے۔ کیسی حیرت کی بات ہے؟ ایسامبے ہاناکیتا نامی یہ جزیرہ یوں پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے کہ کسی کو کچھ پتہ ہی نہیں چل سکا۔

یہ جزیرہ جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب واقع تھا اور غیر آباد تھا۔ اس کے قریب ترین جگہ ساحلی گاﺅں ساروفوتسو ہے لیکن گاﺅں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ جزیرہ کس وقت سطح آب کے نیچے چلا گیا۔ یہ جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب واقع 158 جزیروں میں سے ایک تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چار سال قبل ہی جاپانی حکومت نے اس جزیرے کی شناخت کے لئے اسے نام دیا تھا۔ اب یہ شناخت تو موجود ہے لیکن جزیرہ غائب ہوگیا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحراوہوسک کے ساحلی علاقے کا سروے 1987ءمیں کیا گیا تھا اور تب یہ جزیرہ سطح آب سے تقریباً پانچ فٹ بلند تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس علاقے میں چلنے والی تیز ہواﺅں نے رفتہ رفتہ کٹاﺅ کے باعث اس کا نام و نشان مٹادیا جبکہ سطح سمندر میں اضافے کے باعث اس کا بچا کھچا حصہ بھی سمندر بُرد ہوگیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.