وزیراعظم عمران خان کی کل میانداد سے ملاقات اوراس کے بعد آج اچانک پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کو طلب کر لیا،ورلڈ کپ2019 سے پہلے کیا کھڑاک ہونے جا رہا ہے؟بڑی بریکنگ نیوز آ گئی
وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران آج ملاقات کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران آج ملاقات کریں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی،ایم ڈی وسیم خان،سی سی اوسبحان احمدملاقات میں موجود ہونگے،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ
ہارون رشید، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثرنذر بھی مدعوہیں ۔ملاقات میں وزیراعظم کو پی سی بی کے عہدیداران کرکٹ معاملات پربریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔ وزیراعظم کی خواہش پرریجنزپرمشتمل سٹرکچرتیارکیاجارہاہے۔ پیٹرن ان چیف کو ڈیپارٹمنٹس اورریجنز کے خدشات سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچرپر تفصیلی بات چیت ہوگی،ملاقات میں وزیراعظم کونئے سٹرکچرسے متعلق اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیاجائیگا۔ ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ غربت مٹاؤ پروگرام کا نام احساس
اورکفالت رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام آج سے شروع ہوگا، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام احساس اورکفالت رکھا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان آج پروگرام باقاعدہ آغاز کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں پروگرام کی اصولی
منظوری دی تھی ۔ ابتدائی مرحلے میں ایک سو بیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پروگرام کے زریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی جبکہ خواجہ سراؤں اور معذورافراد کو بھی خصوصی پیکج دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔