ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے پر جنید کا منہ پر ٹیپ لگا کر منفرد انداز میں احتجاج

ورلڈکپ 2019 کے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر جنید خان نے منہ پر ٹیپ لگا کر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرا دیا، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی جس میں منہ پر سیاہ ٹیپ لگا ہوا ہے، ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ”میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے“۔

واضح رہے کہ جنید کو ٹیم سے باہر کر کے سلیکٹرز نے محمد عامر کو منتخب کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.