” ہمیں یہ غیر اخلاقی کام کرنے کی اجازت دی جائے ” یہودی سڑکوں پر نکل آئے، ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ کو بھی یہودی ذہنیت پر افسوس ہوگا

اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کے حق میں قانون منظور نہ ہونے پر ہم جنس پر ست سڑکوں پر آگئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ہم جنسی پرستوں کے حق میں اس قانون کی پارلیمنٹ سے منظوری کے حق میں تھے جس کے بعد ہم جنس پرست جوڑوں کو کسی دوسری عورت سے معاہدہ کرکے بچہ لینے کا حق حاصل ہوجاتا اور جس کے بعد ہم جنس پرست بھی باپ یا ماں ہونا کا دعویٰ کر سکتے تھے ۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اس متنازعہ قانون کی منظوری کے وقت اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو پارلیمنٹ میں موجود اپنی حلیف جماعت کے دباﺅ کا سامنا نہ کرسکے اور انہوں نے بھی اس قانون کی منظوری کے خلاف ووٹ دیا جس کے بعد ہم جنس پرستوں کے حق میں یہ قانون منظور نہ ہوسکا ۔

ہم جنس پرستوں نے پارلیمنٹ سے اس قانون کے منظور نہ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تل ابیب میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قانون کامنظور نہ ہونا اسرائیل کی لبرل حیثیت کے لئے ایک شوالیہ نشان ہے ۔ایک بڑی ریلی کا انعقادرابن چوک پر بھی کیاگیا ۔تل ابیب میں ہم جنس پرست احتجاجی ریلی میں شر یک ہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.