یاماہا اور ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی نئی قیمت کیا ہو گی ؟ جانئے

پاکستان میں کچھ عرصہ قبل گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اب موٹر سائیکل خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بھی تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ ” یاماہا اور اٹلس ہونڈا “ نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں دو ہزار جبکہ یاماہا نے پانچ ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے ، قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم یہ اعدادو شمار موٹر سائیکلیں بیچنے والے ڈیلرز کو فراہم کی جانب سے والی فہرست سے حاصل کیے گئے ہیں ۔

چار ہزار روپے قیمت میں اضافے کے بعد یاماہا YB125Z کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے جبکہ یاماہا YBR125G کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار پانچ سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے ۔یاماہا YBR125 کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار پانچ سو سے بڑھا کر ایک لاکھ 44 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے CB150F ماڈل کی قیمت میں دو ہزار روپے اضافہ کیا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار نو سو سے بڑھا کر ایک لاکھ 91 ہزار نو سو کر دی گئی ہے ،سی ڈی 70 کی قیمت میں چھ سو روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 69 ہزار نو سو سے بڑھ کر 70 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے ، سی ڈی 70 ڈریم 73 ہزار 900 سے مہنگی ہو کر 74 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ،پرائڈر کی نئی قیمت 96 ہزار پانچ سو روپے ہے ۔اٹلس ہونڈا کی معرو ف موٹر سائیکل سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 16 ہزار پانچ سو روپے کر دی گئی ہے ۔ہنڈا کی جانب سے سی بی 125 ایف ، سی بی 12 ایف کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔

موٹر سائیکل اسمبلرز اسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صابر شیخ کا کہناتھا کہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں ہوتی ہوئی کمی ہے ۔2018 میں موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے چار سے پانچ مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ 2019 میں اب تک دوسری مرتبہ قیمت بڑھائی گئی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.