پوری دنیا میں جو کوئی نہ کر سکا یاسر شاہ نے کر دکھایا ،پاکستان بننے سے پہلے کا قائم کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا
پاکستان کے مایہ ناز سپن باولر یاسر شاہ نے سب سے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا اور نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد 1936 میں قائم ہونے والے تیز ترین 200 وکٹوں کے ریکارڈ کے قریب ترین پہنچ گئے ہیں اور ان کی مجموعی طور پر 195 وکٹیں ہو گئیں۔ کامیابی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 33 ویں میچ کی پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تاہم وہ دو وکٹیں مزید لینے میں کامیاب نہیں ہوئے اورریکارڈ کا انحصار دوسری اننگ پر منتقل ہو گیا ۔
پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے 274 رنز کیخلاف 348 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تاہم کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ کا آغاز کر تے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26بنا لیے تھے اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیل کے چوتھے روز میں یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کیلئے بس ایک وکٹ درکار تھی، نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم یاسر شاہ نے 37 کے مجموعے پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی’’ولیم ایڈگار ریچرڈ سومر وائل‘‘ کی وکٹ اڑاتے ہوئے 82 سالہ پرانا تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ 33 ٹیسٹ میچوں میں یہ اعزاز رکھنے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ضرور پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے نئی پریشانی، حکومت وقت نے کونسا کیس نیب کو بھیج دیا؟ ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر ”’کلیری گریمیٹ“ کے پاس ہے جنہوں نے 1936 میں صرف 36 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔