میں حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، زعیم قادری کا این اے 133 سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے ترجمان رہنے والے زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ وہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے ، میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، جان دے سکتاہوں لیکن عزت نہیں دے سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہناتھا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، امام حسین ہوں ، جان دے سکتا ہوں ، عزت نہیں دے سکتا اور نہیں دوں گا ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے ،میں تمہیں سیاست کرکے دکھاﺅں گا ، اس لاہور میں

جہاں میرے تایا اور میرے باپ نے سیاست کی تھی ، میرے تایا اس شہر سے دو بار الیکشن جیتے تھے ، میں مالشیا نہیں ہوں ،میں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے ، نوکری نہیں کروں گا ، نوکری کروں تو صرف عوام کی کروں گا ،اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لاﺅ اور الیکشن لڑو ، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے حمزہ شہباز، تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.