زعیم قادری کے بعد ایک اوراہم لیگی رہنما نے بغاوت کردی ،شہباز شریف کے ساتھ ساتھ نواز شریف کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا
عام انتخابات سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور زعیم قادری کے بعد اب سابق وزیر جیل خانہ جات اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی چوہدری عبدالغفور نے بھی شریف خاندان اور مسلم لیگ ن سے اپنے راستے جدا کر لئے ہیں۔چوہدری عبد الغفور میو کا کہنا ہے کہ لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں،مودی کے یارکومیری پوری برادری اورقوم روکے گی،کوئی شخص پاکستان کی تقدیرسے نہیں کھیل سکتا،نوازشریف اور شہبازشریف کو
غلطیوں سے روکا تھا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ سے میری 28 سالہ رفاقت تھی ،ہم نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا،ہمارے ہاں ٹکٹ بکتےہیں، مسلم لیگ (ن) سے پوچھتا ہوں کہ ٹکٹ لینے کا کیا طریقہ ہے?۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی قیادت کیساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا جو اداکاروں کو کمزور کرنے کی بات کرے،
جو ادارے آپ کومحفوظ کرتے ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے،کونسی جمہوریت ہے جس میں اداروں کو برباد کرنے کی بات کی جاتی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو ساتھ بٹھانے والا امت مسلمہ کا غدار ہے ،ختم نبوتﷺ شق میں ترمیم کے معاملے پر نواز شریف براہ راست ملوث ہیں ،کبھی آقا ﷺ کے بارے سازش اور کبھی بھارت سے دوستیاں بڑھائی جاتی ہیں ،اِنہوں نے اپنے خاندان کے لئے میری محبت دیکھی ،اب اسلام کے لئے دیکھیں گے ۔چوہدری عبد الغفور کا کہنا تھا کہ جلاوطنی کے دوران شریف خاندان کے لوگ مشرف سے ملتے تھے ،جو مشرف کے ساتھ تھے وہ ان کے وزیر رہے ہیں ۔