ایتھے رکھ ۔۔۔۔۔ ’’ میں کل 5 بجے ۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ زعیم قادری کے بعد چوہدری نثار نے بھی ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ سلطنت شریفیہ کے در و دیوار ہل کر رہ گئے
عام انتخابات 2018سے قبل مسلم لیگ ن کے اہم رہنما قیادت سے ناراضہو کر پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں ،پہلے چوہدری نثار نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو آج زعیم قادری نے بھی ن لیگ کے امید وار کے خلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔چوہدری نثار کے معاملے کی طرح زعیم قادری کی پریس کانفرنس سے پہلے بھی سعد رفیق انہیں منانے کے لیے گئے تاہم زعیم قادری نے پھر بھی پریس کانفرنس کی اور لیگی قیادت کی پالیسیوں پر خوب
تنقید کی ۔انہوں نے حمزہ شہباز کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اب چوہدری نثار نے بھی اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے کل شامل 5بجے پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میںوہ ممکنہ طور پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے ۔امکان ظاہر کیا جا رہاہے کہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کے دور ان شریف خاندان کے خلاف بھی گفتگو کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے ترجمان رہنے والے زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ وہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے ، میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ،
جان دے سکتاہوں لیکن عزت نہیں دے سکتا ۔تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہناتھا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، امام حسین ہوں ، جان دے سکتا ہوں ، عزت نہیں دے سکتا اور نہیں دوں گا ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے ،میں تمہیں سیاست کرکے دکھاﺅں گا ، اس لاہور میں جہاں میرے تایا اور میرے باپ نے سیاست کی تھی ، میرے تایا اس شہر سے دو بار الیکشن جیتے تھے ، میں مالشیا نہیں
ہوں ،میں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے ، نوکری نہیں کروں گا ، نوکری کروں تو صرف عوام کی کروں گا ،اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لاﺅ اور الیکشن لڑو ، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے حمزہ شہباز، تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے ۔زعیم قادری کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جو تم نے اپنے نوکروں کا یونٹ بنایاہے ، وہ آ کرالیکشن لڑیں، الیکشن کی بات نہیں ہے ، میراصبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے ، میں یہ بھی بتاﺅں گا کہ دس
سال میرا کیا حال تھا ،گھٹیا بات نہیں کروں اور ذاتیات پر نہیں آﺅں گا لیکن اگر کسی تمہارے آدمی نے کوئی ایک لفظ بھی بولا تو پھر جو جواب میری طرف سے آئے گا اور اس کا انتظار کرنے کی ضرورت کسی کو نہیں پڑے گی ،میں آزاد حیثیت سے 133 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتاہوں ،میرے ساتھ پی پی 167 میں سید عمرا ن علی ایم پی اے کے امیدوار ہوں گے ، میں حلقہ جیت کر ضرور دکھاﺅں گا ۔ دوسری جانب جس وقت مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری پریس
کانفرنس کر رہے تھے تو ان کی پریس کانفرنس میں موجود ان کے بعض حامی کارکنوں نے گونواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے مگر زعیم قادری نے کارکنوں کو گونواز گو کا نعرہ لگانے سے نہیں روکا بلکہ بدستور اپنی پریس کانفرنس میں مصروف رہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے ایک جلسہ کے دوران جب وہ مریم نواز اور نواز شریف پر تنقید کر رہے تھے تو کارکنوں نے گونواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے لیکن چودھری نثار نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے یہ کہہ کر روک دیا تھا کہ ابھی اس کا وقت نہیں ہے ۔