اب میں ان کی چیخیں نکلواﺅں گا، زعیم قادری نے شہباز شریف کے بعد نواز شریف کے خلاف بھی بغاوت کا اعلان کر دیا
مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ مجھ گلہ نواز شریف سے ہے کیونکہ میں نے نواز شریف کے لئے اپنا گھر تباہ کردیا لیکن اب میں ان کی چیخیں نکلواﺅں گا اور ان کو لاہور سے جیت کا دکھاﺅں گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی پارٹیاں نہیں بلکہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں۔ کارکن کچھ بھی کرکے دکھا دیں لیکن جب تک آپ نوکری نہیں کریں گے آپ کہیں نہیں پہنچ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نواز شریف کے ساتھ نہیں کھڑ ابلکہ میرا سب سے بڑا گلہ نواز شریف کیلئے ہے کیونکہ میں نے اپنا گھر تباہ کرکے نواز شریف کے لئے جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روز نظریات تبدیل کئے جاتے ہیں ۔
پتہ نہیں چلتا کہ نواز شریف کے ساتھ جانا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ جانا ہے ۔میرا قصور یہ ہے کہ میں حمزہ شہباز کو ناپسند ہوں۔ماڈل ٹاﺅن پر میں نے کہا تھا کہ یہ ظلم عظیم ہوا ہے اگر آپ ملوث نہیں ہیں تو ذمہ داروں کو کیفر کردار پہنچانے کیلئے تفتیش کروائیں جس پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں قر آن اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں اس کام میں ملو ث نہیں ہوں جس پر میں نے کہا کہ میں قرآن اٹھانے کیلئے نہیں کہتا میں ذمہ داروں کے تعین کی بات کرتا
ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار کون ہیںاس پر میں خدا کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ مجھے نہیں پتہ ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو سائیڈ پر کردیا جاتا تھا وہاں درباری کھڑے ہوتے تھے جو کہتے تھے کہ بس ٹھیک ہے ۔زعیم قادری نے کہا میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے پاس
10کروڑ روپیہ نہیں ہے کیو نکہ میں نے پیسے نہیں کمائے میں غریب آدمی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹی وی پر کہا جار ہا ہے کہ لاہور حمزہ شہبازکی جاگیر ہے لیکن میں لاہور والوں سے کہتا ہوں کہ جاگو تم ان کے کمی کمین نہیں ہو۔انہوں نے کہا کہ لاہور کسی کا کمی نہیں ہے میں ان کی چیخیں نکلواﺅں گا اور ان کو جیت کر دکھاﺅں گا ۔