’’ ہم نے (ن) لیگ کے لیے جائیدادیں بیچیں، مگر آج پارٹی ایسا برتاؤ کر رہی ہے جیسے میں ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ٹکٹ نہ ملنے پر زعیم قادری پھٹ پڑے، الیکشن 2018ء کے حوالے سے دھماکہ خیز اعلان کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے آزاد
حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔سابق صوبائی وزیرزعیم قادری نے کہا کہ میری تین نسلوں کا تعلق ن لیگ سے رہا ہے،آج پارٹی ایسے سوالات پوچھ رہی ہے جیسے کسی لوٹے سے پوچھے جاتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ سے طویل وابستگی رکھنے والے زعیم حسین قادری بھی پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔رہنماء ن لیگ زعیم قادری کا کہنا ہے کہ ہم نے جائیدادیں بیچ کر پارٹی کا ساتھ دیا۔پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری تین نسلوں کا تعلق ن لیگ سے رہا ہے۔آج پارٹی ایسے سوالات پوچھ رہی ہے جیسے کسی لوٹے سے پوچھے جاتے ہیں۔ زعیم حسین قادری پارٹی قیادت سے این اے
133میں ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ وہ آج اپنے سیاسی مستقبل کا باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری نثار بھی آزاد الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔انہوں نے مسم لیگ ن کی قیادت سے بعض معاملات پرناراض ہونے کے باعث آزاد پارٹی سے دوری اختیار کررکھی ہے۔جبکہ چوہدری نثار پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار بھی کرچکے ہیں ۔اسی طرح چوہدری نثار اس بات پربھی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے
امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ کیوں شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دینے کیلئے امیدواروں سے انٹرویو کاسلسلہ میری وجہ سے شروع کیا ہے تاکہ میں بھی پارٹی کے سامنے پیش ہوکر انٹرویو دوں اور پھر ٹکٹ کی درخواست بھی کروں ۔انہوں نے واضح کیا کہ میں نے مسلم لیگ ن کا 34سال بوجھ اٹھایا ہے۔لیکن میں اب کسی کی جوتیاں نہیں اٹھا سکتا۔پارٹی ٹکٹ کیلئے کسی کا محتاج نہیں ہوں۔انہوں نے بعض مواقعوں پرآزاد حیثیت میںالیکشن لڑنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔گزشتہ
روز سینیٹرپرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی سے عملی طور پرعلیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔جب بھی پارٹی مشکل میں ہوتی ہے توچوہدری نثار دوسری جانب کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس کے برعکس خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم چوہدری نثار کو واپس لے کرآئیں گے ۔۔چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے پرانے رہنماء ہیں۔تاہم پارٹی قیادت کے اسن کے ساتھ پچھلے چار سالوں میں تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔