بابر اعظم کو مکی آرتھر کا بیٹا کہنے والی زینب عباس کی سوتیلی والدہ کو نجم سیٹھی سے قربت کی وجہ سے پی سی بی میں کیا عہدہ دیا گیا ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کا ”میرٹ “سے اعتبار ہی اٹھ جائے گا

سپورٹس اینکر پرسن زینب عباس نے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیٹا کہا تھا خاتون صحافی کو سوشل میڈ یا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،ادھر بابر اعظم نے بھی زینب عباس کو حد میں رہنے کی تاکید کردی ۔اب خاتون اینکر پرسن کی سوتیلی ماں پر پی سی بی کی نوازشات کی خبر بھی سامنے آگئی ہے ۔

تفصیل کے مطابق زینب عباس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواکر سوشل میڈیا میں خبروں میں رہیں۔ان کے بارے میں مشہور تھا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی ان کے ساتھ تصویر بنواتا ہے وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ان کی سوتیلی والدہ نائیلہ بھٹی، پاکستان

کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر میڈیا کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے استعفے کی وجہ سے نائیلہ بھٹی نے کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ دیا۔وہ نجم سیٹھی کے قریب ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کی بھی پراجیکٹ ہیڈ تھیں۔ تاہم احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد نائیلہ نے بورڈ کی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.