ن لیگ کیلئے انتہائی بری خبر ضمنی الیکشن سے کچھ دیر قبل خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں جلد ہی خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری متوقع ہے۔نیب نے دونوں لیگی رہنماوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں نیب اس وقت اپنا ہوم ورک کرنے میں مشغول ہے جبکہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔گزشتہ روز نیب نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ خواجہ سعد

رفیق اور سلمان رفیق کے ملک سے فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔اس خدشے کے پیش نظر نیب نے حکومت کو خط لکھ دیا تھا ۔اس خط میں حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے ملک چھوڑ جانے کے خدشے کی پیش نظر انکا پاسپورٹ بلاک کردیا جائے تاکہ دونوں ملزم ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔جس پر دونوں لیگی رہنماوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے تھے ۔ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انکے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال

دئیے گئے تھے۔اس ضمن میں تازہ ترین خبر کے مطابق اب دونوں لیگی رہنماوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔عین ممکن ہے کہ 16 اکتوبر کو انکی پیشی کے دن ہی انکی گرفتاری عمل میں آ جائے۔یاد رہے کہ خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں طلب کیا گیا۔دونوں بھائی 16اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ دنوں
بھائیوں نے تا حال مذکورہ ریکارڈ نیب میں جمع نہیں کروایا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.