سب پے بھاری تو برے پھنسے : آج قومی اسمبلی میں حلف برداری کے لیے جاتے آصف زرداری کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں پھنس گئے۔نجی نیوزچینل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد واپسی پر پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے
سوار ہونے کے باعث پھنس گئے، وہ 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے مطابق لفٹ میں 8 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 12 افراد سوار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لفٹ پھنس گئی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ شعبے کے افراد پہنچ گئے اور انہوں نے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکال لیا۔دوسری جانب 15 قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سفارش پر صدر مملکت نے 13
اگست کو بلانے کی منظوری دی۔اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اسمبلی کے اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور تمام اراکین نے بصد احترام کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے
نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کا سلسلہ جاری ہے۔اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے جارہے ہیں اور آصف زرداری نے سب سے پہلے رجسٹر پر دستخط کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب دستخط کرنے آئے تو اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے ارکان نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شفقت محمود، شہبازشریف، خالد مقبول صدیقی، رانا ثناءاللہ، نوید قمر اور دیگر اراکین قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔عمران خان، آصف زرداری اور شہبازشریف نے انتہائی قریب رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔عمران خان قائدایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی
نشست پر براجمان ہیں جب کہ بلاول بھٹو زرداری نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست پر موجود ہیں، سابق صدر آصف زرداری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھے ہیں جب کہ شہبازشریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ بیٹھے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی میں آئے اور انہوں نے عمران خان کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی اور آصف زرداری نے پہلی بار قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا جب کہ سابق وزرائے اعظم راجہ پرویزاشرف، محمدمیاں سومرو، سابق وزرائے اعلیٰ شہباز شریف، پرویز خٹک اور قومی اسمبلی کے دو سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا اور فخرم امام بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔(ش۔ز۔م)
Comments are closed.