زرتاج گل کی ایسی شرمناک تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر عمران خان کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی سے قبل پوری قوم سے پولیس کو غیر سیاسی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ان کے وزراءاور پارٹی رہنما ہی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے گزشتہ روز اپنے علاقے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارکنان سمیت دیگر علاقائی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ اس موقع پر زرتارج گل نے مقامی تھانے کا دورہ کیا جہاں وہ ایس ایچ او کی کرسی پر براجمان ہو گئیں جبکہ سٹیشن ہاﺅس آفیسر مسلسل وفاقی وزیر کے قریب ہاتھ باندھے کھڑا رہا ۔
زرتاج گل کے ساتھ آنے والے کارکنان بھی تھانے میں کرسیوں پر براجمان ہو گئے اور وفاقی وزیر ایس ایچ او کی کر سی پر ایک گھنٹے تک بیٹھیں رہیں جہاں انہوں نے سیاسی امور بھی نپٹائے جبکہ اس دوران ایس ایچ او قریب ہی ہاتھ باندھے کھڑے رہے ۔اس سے قبل تحریک انصاف کو ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل سندھ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نے بھی تھانہ میں گھس کر غنڈہ گردی کی اور پولیس کی حراست سے ملزم کوزبردستی چھڑوا کر لے گئے تھے ۔