وفاقی وزیر زرتاج گل اپنے حلقے میں گئیں تو لوگوں نے وہ کام کر دیا جس کا کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچاتھا ، دوڑ لگا کر بھاگنا پڑ گیا
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے 28 نومبر کر اسلام آباد میں واقع جناح کنونشن میں 100 روزہ کارکردگی سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکار نے اپنے منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا لیکن آج وزیر مملکت زرتاج گل کے حلقے میں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے لگتاہے کہ وہاں کے عوام اس سے خوش نظر نہیں آ رہی ۔
وزیر مملکت زرتاج گل الیکشن میں کامیابی اور وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے فورٹ منرو میں حلقے میں گئیں تو وہاں پر ان کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ زرتاج گل حلقے میں کھلی کچہری کیلئے گئیں تھیں تاہم وہاں پر صرف 100 روز کے بعد ہی” گو عمران گو“ کے نعرے لگ گئے ۔ حلقے کی عوام نے زرتاج گل کی آمد پر خوب نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جس کے باعث انہیں وہاں سے کھلی کچہری چھوڑ کر ہی فرار ہونا پڑا ۔