ضمنی الیکشن کے بعد ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ کا بنا؟ پاکستانیوں کے لئے دکھ کی خبر

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 2 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اور 60 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے باعث اس کی 133 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز (جمعہ کو) ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اور 87 پیسے کمی آئی تھی ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 100 انڈیکس 2 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 781 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث انڈیکس 37 ہزار کی نفسیاتی حد کھو کر 36 ہزار 736 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ حالیہ کمی کے باعث سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ میں 2 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.