ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو ایک اور اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ سنا دیا

معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے سے شاہد خاقان عباسی کی بحیثیت رکن قومی اسمبلی کامیابی کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں بھی قائد حزب اختلاف بنانے کی تجویز سامنے آگئی ہے ، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی

کلیئرنس کے بعد انہیں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں قائم مقام قائد حزب اختلاف بنائے جانے کا امکان ہے، بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن سے جو رویہ اختیار رکھا تھا اس سے انہیں یقیناً سپورٹ ملے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.