بہتر ہے نجم سیٹھی خود استعفی دے دیں ورنہ ۔۔۔۔۔ زلفی بخاری نے نجم سیٹھی پر بم گرا دیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دیرینہ دوست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بہتر ہے نجم سیٹھی خود استعفی دے دیں، دنیا جانتی ہے کرکٹ کی سمجھ عمران خان سے بڑھ کر کسی کو نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے
زلفی بخاری کا کہناتھا کہ الیکشن صرف جیت کے لئے نہیں تھا، بت توڑنا ضروری تھے،خان صاحب اسد عمر کو پہلے ہی وزیرخزانہ منتخب کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان شریف فیملی کا مہرہ تھیں لیکن سارے پٹ گئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کابینہ میں وزرا بااختیار ہو ں گے اور کے پی میں مثال قائم ہوگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو
ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 269میں سے 119 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ،دوسری جانب حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلی کا امکان ہے جہاں لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم ،،نجم سیٹھی کی جگہ چیئر مین پی سی بی کی کرسی سنبھال سکتے ہیں ۔نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین
کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے 2013ءاور2014ءمیں بھی کچھ عرصے کے لیے یہ کرسی سنبھالی تھی جس کے بعد شہریار خان کو چیئر مین پی سی بی منتخب کرلیا گیا اور نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین بن گئے ،گزشتہ سال نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 30چیئر مین کے طور پر اپنے سیٹ سنبھالی ہے اور اب وسیم اکرم کے ایک فیملی ممبر کے مطابق
اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ دوڑ سونپی جاسکتی ہے ،مذکورہ فیملی ممبر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وسیم اکرم اپنے کرکٹ کیریئر سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور اب دونوں ملک کو بلندیوں کی جانب لے جانے کے لیے تیار ہیں ۔(ش،ز،خ)