دوستی کا حق ادا ۔۔۔وزیر اعظم عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے شاندار اعلان کر دیا
وزیر اعظم عمران کے قریبی دوست زلفی بخاری نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے شاندار اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے اپنی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا۔ زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے تک تنخواہ ڈیم فنڈز میں دیتے رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری کی تعیناتی پر سیاسی مخالفین نے چیئر مین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ زلفی بخاری تحریک انصاف حکومت کے پہلے اعلی عہدیدار بن گئے ہیں جنہوں نے سرکاری خزانے سے ملنے والی تنخواہ پانی جیسے اہم مسئلہ پر لگانے کا اعلان کیا ہے۔
اس طرح انہوں عمران کا قریبی دوست ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ وہ کفایت شعاری مہم میں بھی سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے۔ ملک نے انہیں اللہ کے فضل سے بہت دیا ہے اب وہ مشکل کی اس گھڑی میں ملک و قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سےتحریک انصاف کےایم پی اےامجدمحمودچوہدری نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں انہوں ڈیم فنڈز کے لیے خطیر رقم جمع کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امجدمحمودچوہدری نےچیف جسٹس ڈیم فنڈمیں25لاکھ روپے کا چیک دیا۔
امجدمحمودچوہدری کاایم پی اےکی تنخواہ بھی ڈیم فنڈمیں دینےکااعلان کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما امجد محمودچوہدری نے اعلان کیا ہے کہ جب تک رکن اسمبلی ہوں تب تک میری تنخواہ ڈیم فنڈمیں جائےگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیم پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ پانی کومحفوظ کرنےکےلئےڈیم بناناوقت کاتقاضاہے۔ امجدمحمودچوہدری کاڈیم فنڈمیں رقم دینا ایک مستحسن اقدام ہے۔