” صدر پاکستان نے شراب لانے کے لئے اپنا جہاز پشاور سے اسلام آباد بھیجا تو واپسی پر شراب کی بوتل کے ساتھ ایک فیڈرل منسٹر کی بیوی……..“ ایسا غیر اخلاقی الزام کہ سن کر جیالوں کے ہوش اڑ جائیں گے

پاکستان کے بہت سے حکمرانوں کے بارے مشہور ہے کہ وہ شراب اور عورت کے رسیا تھے،ایوان صدر میں شراب و شباب کی محفلیں سجا کرتی تھیں ۔ جس کی وجہ سے ملک کبھی اپنے پیروں پر پائیداری سے نہیں کھڑا ہوسکا۔

جنرل یحیٰی خان کے بعد زیادہ تر زیڈ اے بھٹو کو یہ الزام دیا جاتارہا ہے کہ ان کا ذاتی کردار انتہائی گھناونا تھا۔انہوں نے سیاسی انتقام کی تاریخ رقم کی توشراب کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہوتا تھا ۔ پاکستان کے ممتاز بزرگ سیاستدان سردار شیر باز مزاری نے اپنی کتاب” A Journey to Disillusionment“ میں زیڈ اے بھٹو کے حوالے سے اپنی یادداشتیں قلم بند کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ بھٹو شراب کے رسیا تھے ۔یہ بات زیڈ اے بھٹو کے مداحوں کے لئے یقیناً حیرانی کا باعث بنے گی کہ ان کی زندگی کے بہت سے پہلو منفی تھے ۔

سردار شیر باز مزاری نے لکھاہے ” ایک بار گورنر ہاوس میں عشائیہ کے دوران سابق گورنر کے پی کے ارباب سکندر خلیل نے مجھے بھٹو کے حوالے سے انتہائی غیر اخلاقی واقعہ سنایا تھا کی جب زیڈ اے بھٹو نے پشاور کا دورہ کیا تو انہوں نے گورنر ارباب سکندر سے وہسکی مہیا کرنے کا حکم دیا تو جواب میں ارباب سکندر نے انتہائی شائستگی سے جواب دیا کہ ان کے لئے وہسکی کا انتظام

کرنا بڑا مشکل ہوگا۔ یہ سن کر زیڈ اے بھٹو نے اپنے ایک خاص آدمی کو وہسکی لانے کے لئے جہاز پر اسلام آباد بھیجا ۔رات کو جب جہاز واپس آیا تو اس موقع پر صرف وہسکی کا کریٹ ہی نہ تھا بلکہ ایک فیڈرل منسٹر کی بیوی بھی ساتھ تھی جو زیڈ اے بھٹو کی تنہائی دور کرنے کے لئے ساتھ آئی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.